
لاہورٟ محمد ا اخلاق اسلم ٞصوبہ پنجاب کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا انعقاد مکمل ، مسلم لیگ ن کے امیدوار را¶ عبدالکریم بھاری اکٹریت سے کامیاب ہو گئے ۔ پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی ایک نشست کی ووٹنگ کے بعد کا¶نٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر پریذائیڈنگ آفیسر نے نتائج کا اعلان کردیا۔پنجاب اسمبلی سینٹ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار را¶ عبد کریم کامیاب,را¶ عبد کریم کو 24 3 ووٹ ملے,پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے 99ٹوٹل ووٹ 345 کاسٹ ہوئے تین ووٹ کو مسترد کیا گیا مزکورہ نشست سینیٹ رکن ساجد میر کی وفات کے بعد خالی ہو ئی تھی۔ کامیابی کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں،مرکزی اہلحدیث کو کامیابی دی میں عبدالعلیم خان صاحب نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں نے ساجد میر کے ساتھ ہمیشہ وفا کی۔نواز شریف نے ہمیشہ ہمارا خیال رکھا جبکہ مریم نواز سب کے ساتھ رابطے میں رہی
۔ ۔پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی پی پی پی ، ق لیگ ، آئی پی پی اور دیگر تمام پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں
۔ ان کا کہنا تھا کہ
امید کرتے ہیں کہ تمام سیاسی پارٹیاں مل کر پنجاب کے لئے خدمت جاری رکھے گی،مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ چلے گی دوسری جانب mقائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے نومنتخب سینیٹر حافظ عبد الکریم کو مبارکباد دی ہے نو منتخب سینیٹر حافظ عبدالکریم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی شاندار کامیابی نہ صرف جمہوری اقدار کی فتح ہے بلکہ عوام کے اعتماد اور محبت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ دینی بصیرت، سیاسی حکمت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ایوانِ بالا میں ایک مثبت، فعال اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔