تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

راولپنڈی: کانوں میں ہینڈز فری لگائے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق، فوٹیج سامنے آگئی

راولپنڈی: کانوں میں ہینڈز فری لگائے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

نوجوان کے ٹرین کی زد میں آنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اس قدر مگن تھا کہ اس نے پیچھے سےآتی ٹرین کو بھی نہ دیکھا اور ٹرین اسے کچلتے ہوئے چلی گئی۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ نوجوان کے ٹرین کے نیچے آنے کا واقعہ 19 جولائی کو چکلالہ گاؤں سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔

جواب دیں

Back to top button