تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکی سی ای او کا معاشقہ بے نقاب: سمپسنز اس کی بھی پیشگوئی کرچکا تھا؟

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ فوج ’اسرائیلا‘ نامی ایک الگ تھلگ مقام بنانے کے عمل میں مصروف ہے جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ کارروائی کو روکنا ہے۔

العربیہ کے مطابق اخبار نے بتایا کہ یہ جگہ اسرائیل کے رہائشی علاقوں کے قریب کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے بطور دفاعی لائن ڈیزائن کی گئی ہے۔

اخبار کے مطابق اسرائیلا دو دیگر قریبی مقامات کے ساتھ بیت حانون، بیت لاہیا، جبالیا کی بلندیوں اور غزہ شہر پر ایک اسٹریٹیجک نظارہ فراہم کرتا ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق اس مقام کی تعمیر کے لیے کام کرنے والے ایک کمانڈر نے بتایا کہ تعمیراتی عمل میں ان کی افواج کو چند ہفتے لگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ سیاسی سطح ان کی بٹالین کو مستقبل میں اس مقام کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔
اسرائیلی فوجیوں نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور حماس کسی بھی دن غزہ میں نئی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کی غیر متوقع واپسی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے کنٹرول سے باہر ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button