
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی آمد سے چاروں صوبوں میں مون سون کی مزید بارش کا امکان ہے۔
آج رات سے 20 جولائی تک سندھ کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، تھرپارکر، مٹھی،عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ،بدین، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، کراچی، شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں 20 سے 25 جولائی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، دیر، سوات، چترال، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہنگو اور کرم میں بارشوں کی توقع ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں 20 جولائی سے 25 جولائی کے دوران بارشیں ہونے کی توقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
18 جولائی سے 25 جولائی تک بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ، آواران، خضدار، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، لورالائی اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔