تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بظاہر عام سا نظر آنیوالا یہ پتھر لاکھوں ڈالر میں کیوں فروخت ہوا؟

بظاہر عام سا نظر آنے والا یہ پتھر لاکھوں ڈالرز کا ہے کیونکہ یہ ہماری زمین کا نہیں بلکہ پڑوسی سیارے مریخ کا ایک ٹکڑا ہے۔

جی ہاں واقعی مریخ کی سطح کا ایک ٹکڑا جو کسی طرح زمین پر پہنچ گیا تھا، وہ 53 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔

25 کلو گرام وزنی اس مریخی چٹانی پتھر کو نائجر کے صحرائے صحارا میں نومبر 2023 میں دریافت کیا گیا تھا۔

اسے نیلام کرنے والی کمپنی Sotheby کے مطابق مریخ کی سطح کا یہ ٹکڑا ایک بڑے سیارچے کے ٹکرانے کے بعد 14 کروڑ میل کا سفر کرکے زمین پر پہنچا تھا۔

کمپنی کا تخمینہ تھا کہ ہمارے پڑوسی سیارے کا یہ حصہ 20 سے 40 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوگا۔

مگر نیویارک میں نیلامی کے موقع پر یہ 43 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا جبکہ مختلف فیسوں اور ٹیکسوں کے اضافے کے بعد یہ قیمت 53 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی
کمپنی کے مطابق اس طرح یہ اب تک نیلام ہونے والا سب سے مہنگا شہاب ثاقب بن گیا ہے، جسے این ڈبلیو اے 16788 کا نام دیا گیا ہے۔

اسے خریدنے والے فرد کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

اب تک زمین پر مریخ سے تعلق رکھنے والے محض 400 شہاب ثاقب دریافت ہوئے ہیں اور این ڈبلیو اے 16788 سب سے بڑا ہے۔

اس نیلامی میں ڈائنا سور کا ایک ڈھانچہ بھی 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوا

جواب دیں

Back to top button