
نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ نواب شاہ کے علاقے کیریا موری کے قریب پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولین کی مخالف پارٹی کے 4 افراد جیل میں ہیں جن پر قتل کا مقدمہ ہے، مقتولین کورٹ جارہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتولین کا تعلق بھنگوار برادری سے ہے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے