تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے، نواز شریف کی ویڈیو وائرل

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ ڈیزل کے ایک لیٹر کی قیمت 11 روپے 37 پیسے بڑھا دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نواز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پیٹرول کی قیمتیں رات کے اندھیرے میں بڑھائی ہیں، رات کے اندھیرے میں تو ڈاکے پڑتے ہیں یہ عوام کی جیبوں پر بہت بڑا ڈاکا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں نواز شریف کا یہ اصولی موقف آج شہباز شریف سرکار کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھی یقیناً ہونا چاہیے۔

https://x.com/ShakeelChPPP/status/1945244233633345651?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1945244233633345651%7Ctwgr%5E4448548cf65cb96cccb5cb19fb9c1267ed0bb460%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fnews%2F332784%2F

عوام اور اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت کے اس فیصلے پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہاں گئے وہ جو کہتے تھے پیٹرول مہنگا وزیراعظم چور؟ حلیم عادل شیخ نے لکھا کہ رات کے اندھیرے میں بننے والی حکومت نے رات کے اندھیرے میں پاکستانی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ اس ماہ میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 14 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 22 روہے اضافہ ہو چکا یے۔ یہی وہ حکمران ہیں جو کل تک مہنگائی مارچ کر کے سڑکوں پر عوام کے درد کا ڈھونگ رچایا کرتے تھے جبکہ اقتدار میں آکر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تقریباً ڈبل کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود دعوے کیے جاتے ہیں کہ مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر لے آئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button