
لاہور میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کےمطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کوسانس لینے میں دشواری ، معدے اور پیٹ میں تکلیف ہے، سروسزاسپتال میں ان کےٹیسٹ کیے گئےہیں ۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دل کی دھڑکن تیز اور بلڈ پریشر زیادہ ہونے پر اسپتال لایا گیا ، انہیں معدےمیں جلن اور درد بھی ہے ۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹریاسمین راشد کی حالت خطرےسےباہرہے۔