
ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا، جہاں فی تولہ 2300 روپے مہنگا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 971 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 807 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 573 روپے کا ہو گیا۔
ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کے نرخ 86 روپے اور 74 روپے اضافے سے بالترتیب 3 ہزار 937 روپے اور 3 ہزار 375 روپے ریکارڈ کیے گئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 345 ڈالر ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی تھی