
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق 24 سال کا جبران والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا