
پنجاب کے حکام نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے تحت آج 11 سے 17 جولائی کے دوران بیشتر اضلاع میں تیز آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی میں اضافے کے خدشات ہیں۔
’برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔ ’محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔‘
انھوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں