تازہ ترینخبریںپاکستان

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں کا دھاوا٬ سخت لڑائی جاری

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی مستونگ محمد یونس مگسی نے بتایا کہ ’مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’اس مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل کر ایک بینک میں داخل ہوئے جہاں پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد انھوں نے راکٹ فائر کیے۔‘

ڈی ایس پی کا کہنا تھاُ کہ ’ایف سی کی نفری بھی شہر میں پہنچ گئی ہے اور سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کا مسلح افراد کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ ’اس وقت جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم اب تک ایک بچے کی ہلاکت کے علاوہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سرکاری حکام کے مطابق مستونگ کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مسلح افراد کے حملے کے بعد شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہر کے مرکزی علاقے خالی ہوگئے ہیں

جواب دیں

Back to top button