تازہ ترینخبریںپاکستان

ویپ پینے والوں کی خوشیاں لاہور ہائی کورٹ نے لوٹا دیں

لاہور ہائیکورٹ نے ویپ پروڈکٹس کا کاروبار کرنے والوں کو عبوری ریلیف دے دیا۔

عدالت کی جانب سے ویپ پروڈکٹس کی دوکانیں تاحکم ثانی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ کو ویپ پروڈکٹس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے لاء افسر کو جواب جمع کروانے کے لئے 3 جولائی تک کی مہلت مل گئی۔ جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت 74 ڈیلرز کی درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عبوری فیصلے کے مطابق پنجاب حکومت کا لاء افسر ویپ دوکانوں کو سیل کرنے کا کوئی قانونی جواز پیش نہیں کرسکا ، لاء افسر نے فریقین کا شق وار جواب اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی ۔ فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

درخواست میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا

جواب دیں

Back to top button