تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق عالمی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فون پر اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی پر رضامند ہوئے، جبکہ قطری قیادت نے ایران کو جنگ بندی پر قائل کیا۔

امریکی سرکاری نشریاتی ادارے سی این این اور دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق قطر کے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اعلی سفارتی اور سیکیورٹی ٹیم نے براہ راست پس پردہ کوششیں شروع کیں۔
صدر ٹرمپ نے براہ راست اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے بات کی، جس پر اسرائیل جنگ بندی پر آمادہ ہوا۔ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف ایرانی قیادت سے براہِ راست اور بالواسطہ چینلز کے ذریعے رابطے میں رہے۔
ادھر نائب صدر جے ڈی وینس نے قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کے دفتر کے ساتھ تفصیلات پر رابطہ کیا، شیخ آل ثانی سے بات چیت کے بعد ایران نے جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی، امریکی صدر نے ثالثی میں مدد پر امیر قطر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button