
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے بعد اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے: ’تھوڑی دیر پہلے آئی ڈی ایف نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی۔ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہو چکے ہیں۔‘
’خطرے کا انتباہ موصول ہوتے ہی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور اگلے احکامات تک وہیں رہیں۔‘
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ایرانی فوج کی کارروائیاں تہران کے وقت کے مطابق صبح چار بجے تک جاری رہیں۔