تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایران نے اسرائیل کے اور جاسوس کو پھانسی دے دی

ایران میں اسرائیل کے ساتھ ’انٹیلی جنس تعاون‘ کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی
ایران نے اسرائیل کے ساتھ ’انٹیلی جنس تعاون کے جرم‘ میں ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے۔

ایرانی عدلیہ کی خبر رساں ایجنسی میزان نے اس شخص کی شناخت محمد امین مہدوی شائستہ کے نام سے کی ہے۔ اس پر الزام تھا کہ وہ موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کا سربراہ تھا جس نے صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ جان بوجھ کر تعاون کیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ مہدوی شائستہ کا لندن سے چلنے والے ایران انٹرنیشنل نامی خبر رساں ادارے سے بھی تعلق تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی اصفہان کی ایک عدالت نے مجید مسیبی نامی ایک شخص کو غیر ملکی دشمن ریاستوں کے ساتھ تعاون اور جاسوسی کے الزام پر پھانسی دے دی تھی۔

جواب دیں

Back to top button