تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ہم نے ایران کے جوہری عزائم خاک میں ملا دیئے٬ امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی ایئرچیف کے ہمراہ ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔

انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

امریکی ایئرچیف نے کہا کہ گزشتہ رات صدر کی ہدایات پر آپریشن ’مڈانائٹ ہیمر‘لانچ کیا گیا، اس دوران 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی دفاعی نظام ہمارے طیاروں کو نہیں دیکھ پایا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے دوران ایران میں 2 مقامات پر 14 میسیو آرڈیننس بم استعمال کیے گئے، اور اصفہان تنصیبات پر 2 درجن سے زائد ٹام ہاک میزائل داغے گئے۔

امریکی ایئر چیف نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں 145 امریکی طیاروں کے علاوہ آبدوزوں نے بھی حصہ لیا، جبکہ ایران پرحملےمیں7 بی ٹو بمبار طیارے شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وقت کےمطابق 2بج کر40 منٹ پر فردو تنصیبات پرحملہ کیا گیا، حملے میں کمیونیکیشن کا کم سے کم استعمال کیاگیا، اسٹرائیک پیکیج کو مختلف کمانڈ سینٹرز کی مدد حاصل تھی۔

ایئر چیف نے کہا کہ ایران کے جوہری عزائم خاک میں مل چکے ہیں، اس کا براہ راست یا پراکسی کے ذریعے حملہ برا فیصلہ ہوگا، خطے میں امریکی اہلکاروں اور مفادات کی حفاظت کریں گے، اس وقت بھی متعدد امریکی طیارے فضا میں موجود ہیں

جواب دیں

Back to top button