تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایرانی ایٹمی ہتھیار پر جھوٹ بولا: ٹرمپ کا اپنی انٹیلیجنس ایجنسی پر الزام

ایرانی ایٹمی ہتھیار پر جھوٹ بولا: ٹرمپ کا اپنی انٹیلیجنس ایجنسی پر الزام

صحافیوں نے گزشتہ رات ڈانلوڈ ٹرمپ سے پوچھا کہ ان کے پاس ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے حوالے سے کیا معلومات ہے کیونکہ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی پہلے کہہ چکی ہے کہ ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پھر میری انٹیلی جنس کمیونٹی غلط ہوگی۔ انٹیلیجنس کمیونٹی میں کس نے ایسا کہا ہے؟‘

ایک صحافی نے انھیں بتایا کہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تُلسی گبارڈ نے ایسا کہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ: ’وہ غلط ہیں۔‘

خیال رہے مارچ میں تُلسی گبارڈ نے کانگرس کو بتایا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں معلوم کر چکی ہیں کہ ایران نے 2003 کے معطل شدہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو دوبارہ شروع نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button