تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

روس کا امریکہ کو ایران پر حملے سے باز رہنے کا انتباہ

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو بتایا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع میں امریکی مداخلت ’کشیدگی کے ایک اور خوفناک مرحلے‘ کا باعث بنے گی۔

امریکہ اور روس اس تنازعے میں مختلف فریقوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

جہاں ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ’غیر مشروط ہتھیار ڈالنے‘ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر اس کے خلاف حملوں پر غور کر رہے ہیں، ماسکو تہران کو ایک اہم اتحادی کے طور پر دیکھتا ہے۔روس کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ اور ’بلا اشتعال‘ قرار دیا ہے اور گذشتہ روز ہی روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیل کو فوجی امداد فراہم نہ کرے۔

انھوں نے کہا، ’یہ ڈرامائی طور پر پوری صورتحال کو غیر مستحکم کرے گا

اس سال کے اوائل میں ولادیمیر پوتن نے اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پیشکیان کے ساتھ ایک جامع سٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے آرٹیکل ون میں کہا گیا ہے کہ وہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.

جواب دیں

Back to top button