
ایران نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر عارضی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مواصلات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اسرائیل کے خلاف جنگ اور ایرانی عوام کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر عارضی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز ایران نے میٹا کی زیر ملکیت دنیا کے سب سے بڑے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا۔
ایران کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔
تاہم ایرانی حکومت نے اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کی