تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

حالیہ جنگ میں ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیل پر متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں اب تک 65 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنےگئے ہیں
اسرائیلی ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں گش دان اور صحرائے نقب سمیت کم از کم 4 علاقوں میں 6 میزائل گرنے کی اطلاع ملی ہے اور صحرائے نقب میں عمارت پر براہ راست میزائل ٹکرایا ہے۔

اسرائیلی ریسکیو حکام کے مطابق یر السبع میں ساروکا اسپتال پر میزائل ٹکرایا ہے جس سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملہ حالیہ حملوں سے زیادہ بڑا تھا اور ابھی نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے جنوبی اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنا یا ہے اور ایرانی میزائل حملےکے بعد تل ابیب اور ہولون سمیت متعدد مقامات پر شدید نقصان اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ساروکا اسپتال کو فوجی مراکز کے واقع قریب ہونے کی وجہ سے جزوی نقصان ہوا

جواب دیں

Back to top button