
ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں پہلی بار ’سجیل‘ میزائل کا استعمال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر تازہ میزائل حملے پہلی بار دور مار ’سجیل‘ بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا ہے جو ڈو اسٹیج سالڈ فیول میزائل ہے۔
عسکری نامہ نگار ڈورون کدوش نے ایک اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جس ایرانی سجیل میزائل نے اسرائیلی علاقے ڈین بلاک کو نشانہ بنایا تھا وہ اپنے وزن اور پے لوڈ یعنی اس میں موجود دھماکہ خیز مواد کی مقدار کے لحاظ سے غیر معمولی نوعیت کا تھا، اور یہ معمول سے بڑا میزائل تھا۔ اس نوعیت کے میزائل ایران نے کم تعداد میں اسرائیل پر داغے ہیں ۔
500 کلوگرام سے زائد وزنی وارہیڈ لے جانے والا یہ میزائل 2 ہزار سے 2 ہزار 500 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائل اسرائیلیوں کو زیرِ زمین پناہ گاہوں سے باہر ایک لمحہ بھی نہیں گزارنے دیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اہداف پر مرکوز ایرانی میزائل حملے جاری رہیں گے، ہم نے صیہونیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں