تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایرانی دوستوں نے ہم سے اب تک مدد نہیں مانگی٬ روسی صدر پوتن

ایران اور اسرائیل کے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک روس سے مدد نہیں مانگی ہے۔

وہ سینٹ پیٹرزبرگ میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے سوال پر کہ کیا ایران نے مدد مانگی ہے ان کا کہنا تھا، ’ہمارے ایرانی دوستوں نے اس بارے میں ہم سے کچھ نہیں کہا ہے۔‘

خبر رساں ادار ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، پوتن کا کہنا ہے کہ روس کسی پر کچھ بھی مسلط نہیں کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ ہم محض اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ ان ممالک بالخصوص اسرائیل اور ایران کی سیاسی قیادت پر چھوڑ دینا چاہیے۔

جواب دیں

Back to top button