
امریکا کے دورے پر موجود فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر امریکی صدر سے ملاقات کیلیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات ظہرانے پر ہوگی، جس کا اہتمام امریکی صدر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس مدعوکیا گیا جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے۔
ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔
فیلڈمارشل کا دورہ امریکا پاکستان کا جنوبی ایشیا نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے، یہ دورہ تعلقات، عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان ہے۔
ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے اعتماد، اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے