تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکی فوجی مداخلت کا جواب ’ناقابلِ تلافی نقصان‘ سے دیا جائے گا: ایرانی رہبرِ اعلیٰ

ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں خبرداد کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل تنازع میں کسی بھی قسم کی امریکی فوجی مداخلت کے نتیجے میں امریکہ کو ’ناقابلِ نقصان‘ سے دوچار ہونا پڑے گا۔

اس بیان میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی قسم کی امریکی فوجی مداخلت کا جواب ناقابلِ تلافی نقصان سے دیا جائے گا۔‘آیت اللہ علی خامنہ ای کا تازہ بیان ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان نے پڑھ کر سُنایا اور یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ خبریں چل رہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ’وہ عقلمند لوگ جو ایران کو، اس کے عوام کو اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں وہ کبھی بھی اس قوم سے دھکمی آمیز زبان میں گفتگو نہیں کریں گے کیونکہ انھیں پتہ ہے کہ ایرانی عوام کبھی سرینڈ نہیں کرتے۔‘

اس سے قبل گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ (ایران کے) نام نہاد رہبر اعلیٰ کہاں چھپے ہیں۔‘

’وہ ایک آسان ہدف ہیں لیکن وہ ابھی محفوظ ہیں۔ ہم فی الحال انھیں نشانہ بنانے (ہلاک) کرنے نہیں جا رہے۔‘

جواب دیں

Back to top button