
ایران نے گرفتار اسرائیلی پائلٹس کی تصاویر جلد جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں اسرائیلی ایف-35 پائلٹس کی تصاویر جلد نشر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اب تک ایران کی جانب سے 4 اسرائیلی ایف-35 طیارے مار گرانے اور 2 پائلٹس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا، جن میں سے ایک خاتون پائلٹ ہے۔
تاہم اسرائیلی فوج نے ایران کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔