Columnتازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہم ایرانی قیادت اور عوام کیساتھ کھڑے ہیں’ : حماس کا اعلان

الجزیرہ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم ایران، اس کی قیادت اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی حملوں میں اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں اور عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایرانی ردعمل پر کہا کہ ایران نے اسرائیل کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔

القسام بریگیڈز نے ایرانی رہنماؤں کے فلسطینی کاز اور مزاحمت کی حمایت میں تاریخی اور فیصلہ کن کردار کو بھی سراہا

جواب دیں

Back to top button