تازہ ترینخبریںدنیا

امریکا اسرائیلی حملوں کا برابر زمہ دار ہے٬ ایران

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’امریکہ ان اسرائیلی حملوں میں شراکت دار ہے‘ جو ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے اور کہا کہ امریکہ ’اپنی ذمہ داری خود قبول کرے۔‘

انھوں نے امریکہ سے اسرائیلی حملوں کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے کبھی نہ ہوتے اگر امریکہ نے اسرائیل کو اس کی اجازت اور حمایت نہ دی ہوتی۔

انہوں نے ٹیلیگرام پر لکھا ’ہمیں مختلف ذرائع سے پیغامات موصول ہوئے ہیں کہ امریکہ کا اس حملے میں کوئی کردار نہیں تاہم ہم اس دعوے پر یقین نہیں رکھتے اور ہمارے پاس اس کے برخلاف شواہد موجود ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا اگلا دور ایک معاہدے کی راہ ہموار کر سکتا تھا لیکن انھوں نے اسرائیل پر ان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا

جواب دیں

Back to top button