تازہ ترینخبریںدنیا

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور برطانیہ میں دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور برطانیہ میں پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گرپڑے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کابتانا ہے کہ دوران میچ سنجے کے منہ میں شہد کی مکھی گھس گئی تھی جس کے بعد انہیں الرجی ہوئی اور دل کا دورہ پڑا اور وہ کچھ ہی دیر بعد انتقال کرگئے۔

انتقال سے چند گھنٹے قبل سنجے کپور کی جانب سے ائیر انڈیا حادثے کے متاثرین سے تعزیت کیلئے ٹوئٹ کی گئی تھی۔ ٹوئٹ میں سنجے نے لکھا تھا کہ ’ میری تعزیت اور دعائیں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، خدا انہیں اس مشکل وقت میں ہمت دے‘ ۔

سنجے کپور سونا کامسٹار کے چیئرمین اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے، کمپنی کی جانب سے سنجے کے انتقال کی خبر کی تصدیق میں کہا گیا ہے کہ ’گہرے دکھ کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ سونا کومسٹار کے چیئرمین اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنجے جے کپور، 12 جون 2025 کو انگلینڈمیں 53 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں‘۔

جواب دیں

Back to top button