
امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کی کوریج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار نے براہ راست رپورٹنگ کر رہی ایک آسٹریلوی خاتون رپورٹر کو ربڑ کی گولی مار دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، آسٹریلوی چینل ‘نائن نیوز’ کی رپورٹر لورین توماسی لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے حق میں جاری احتجاج کی کوریج کر رہی تھیں کہ عقب میں کھڑے ایک نیشنل گارڈ اہلکار نے انہیں ربڑ کی گولی مار دی۔
چینل کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگتے ہی لورین توماسی درد سے چیخ اٹھتی ہیں اور کیمرامین کے ساتھ کوریج بند کر دیتی ہیں۔
بعد ازاں خاتون رپورٹر نے بتایا کہ وہ اب خیریت سے ہیں، گولی لگنے سے وقتی تکلیف ضرور ہوئی مگر کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔ ان کے مطابق، کیمرامین بھی محفوظ رہا