
عید الاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کا ایک اہم تہوار ہے، جو نہ صرف قربانی جیسی عبادت کا فریضہ ادا کرنا ہے بلکہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ مل کر خوشی منانے کا بھی موقع ہوتا ہے۔ بڑی عید کی خوشیوں میں ایک خاص بات اس کے مخصوص کھانے ہیں جو روایتی طور پر قربانی کے گوشت سے تیار کیے جاتے ہیں۔
ہر علاقے کی اپنی الگ روایات اور ذائقے ہوتے ہیں، لیکن عید الاضحیٰ کی مناسبت سے بننے والے مزیدار پلاؤ، قورمہ، کباب، تکے اور نہ جانے کتنے پکوان ہر کسی کے منہ میں پانی لے آتے ہیں۔ اس دن گھر بھر میں خوشبو سے مہکتا ہے اور ہر طرف رنگین دسترخوان سجے ہوتے ہیں، جو نہ صرف لوگوں کو خوشی دیتے ہیں بلکہ باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا کو بھی بڑھاتے ہیں۔
یہ سچ ہے، عید الاضحیٰ کے موقع پر کھانے پکانے اور مل کر کھانے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے، جو اس تہوار کی روح کو مزید نکھار دیتا ہے۔ آئیے آج ہم ’بلوچی بیف تکہ بوٹی‘ کی ایک چٹ پٹی مزیدار ریسیپی کا طریقہ جانتے ہیں جوذائقے اور رنگ وخوشبو سے آپ کی محفل کی رونق کو چار چاند لگادے گا۔
اجزا:
ہڈیوں کے بغیر گائے کا گوشت 750 گرام
ثابت دھنیا بھنا اور پسا ہوا 2 عدد
لال مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ
خشک قصوری میتھی آدھا چمچ
زیرہ بھنا اور پسا ہوا 2 عدد
کالی مرچ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ
کڑاہی مسالہ 1 کھانے کا چمچ
گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ
گلابی نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
کھانا پکانے کا تیل 1 کپ
ہری مرچ 6-8
ادرک باریک کٹی ہوئی 3 چمچ
لہسن باریک کٹا ہوا 3 چمچ
ہرا دھنیا کٹا ہوا 2 کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 2-3 چمچ
پیاز کٹی ہوئی
لیموں کے ٹکڑے
پانی 2 کپ یا حسب ضرورت
طریقہ:
ایک پیالے میں دھنیا ثابت، لال مرچ پسی ہوی، قصوری میتھی، زیرہ، کالی مرچ پاؤڈر، کڑاہی مسالہ اور گرم مسالہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ بلوچی تکہ مسالہ تیار ہے۔
اب کڑاہی میں پانی، ہلدی پاؤڈر اور گلابی نمک کی ڈال کر مکس کریں اور بیف ڈال کر چولہا آن کردیں، ابلنے کے بعد چولہا ہلکی آنچ پر کرکے ڈھک دیں اور گوشت گلنے دیں۔ 30-40 منٹ تک کا وقت کم از کام درکار ہوتا ہے گوشت کو گلنے کے لئے ورنہ اور ٹائم دیں اگر گوشت نہ گلا ہو۔ ، بیچ بیچ میں چمچے سے چلا تی رہیں جب گل جائے تو ایکسٹرا پانی تیز آنچ پر خشک کرلیں۔
اب کوکنگ آئل ڈال کر مکس کریں اور میڈیم فلیم پر 3-4 منٹ تک بھونیں۔ اور پھر ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 1-2 منٹ تک فرائی کریں۔ اسکے بعد ادرک لہسن ڈال کر درمیانی آنچ پر 3-4 منٹ تک فرائی کریں اور سرونگ ڈش میں فرائیڈ بیف پرتیار بلوچی تکہ مسالہ، ہرا دھنیہ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر 2-3 منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ مسالے اچھی طرح جذب ہو جائیں۔ اب پیاز، لیموں اور ہرا دھنیے سے گارنش کرکے سرو کریں۔