
ایوب خان پاکستان کے پہلے مقامی سپہ سالار تھے جنہیں 1951ء میں آرمی چیف بنایا گیا۔ 1958ء میں وہ ملک کے پہلے فوجی آمر کے طور پر ابھرے جب انہوں نے مارشل لاء نافذ کیا۔1959ء میں بطور صدر اور آرمی چیف انہوں نے خود کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ان کا یہ اقدام بعض حلقوں میں سیاسی علامتی قدم سمجھا گیا جس کا مقصد اپنی طاقت اور وقار کو فوجی اور سیاسی دونوں سطح پر مستحکم کرنا تھا۔ ان کے دورِ حکومت میں فیلڈ مارشل کی وردی، سلامی اور دیگر اعزازات کا استعمال سرکاری طور پر ہونے لگا۔
یہ امر قابلِ غور ہے کہ ایوب خان کو یہ عہدہ جنگی فتوحات یا عسکری میدان میں عظیم کارنامے انجام دینے کے باعث نہیں بلکہ بطور سیاسی حکمران خودساختہ طور پر دیا گیا تھا، جس پر بعد ازاں کئی تجزیہ نگاروں اور تاریخ دانوں نے تنقید کی