
امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
82 سالہ بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص جمعے کے روز اس وقت ہوئی تھی جب انھوں نے گزشتہ ہفتے پیشاب سے متعلق کی چند علامات سامنے کے لیے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا تھا جس نے چند متعلق ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کینسر کی تصدیق کی۔
جو بایئڈن کے دفتر نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ان کا کینسر جارحانہ شکل میں پایا جا رہا ہے۔ سابق صدر کے دفتر نے مزید کہا کہ تاہم کینسر ہارمون سے حساس ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کو علاج سے مینیج کیا جا سکتا ہے.
بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن اور ان کا خاندان علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں