
ا
لاہور ٟ سپورٹس رپورٹرٞپی ایس ایل کا میلہ ایک بار پھر سجنے کو تیار ہے، بقیہ 8 میچز کا آغاز آج 17 مئی سے ہوگا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بابر اعظم کی پشاور زلمی کا مقابلہ ڈیوڈ وارنر کی کراچی کنگز سے ہوگا۔
پچھلے سال کی رنرز اپ ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی ہے۔ باقی پانچ ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز بالترتیب 13 اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو لازمی میچ جیتنے کے امکانات کا سامنا ہے۔
اتوار 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے اور پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ 19 مئی کو لیگ کے آخری میچ میں کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔
کوالیفائر، ایلیمینیٹر 1 اور 2 اور فائنل 21 سے 25 مئی تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آکر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، آسٹریلوی آل را¶نڈر بین ڈوارشویس پاکستان واپس آ رہے ہیں، وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، سابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز اور وین ڈوسن بھی پاکستان آنے کی تصدیق کر چکے ہیں۔ سری لنکن بیٹر بھانوکا راجا پاکسے نے بھی بقیہ میچز کیلئے حامی بھر لی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کی گئی جارحیت کے باعث پی ایس ایل کے میچ معطل کر دیئے گئے تھے لیکن پاکستان کے منہ توڑ جواب دینے کے بعد جنگی بندی کے معاہدے کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔