تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہوگئے

پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہوگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے

دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسکی تصدیق کردی ہے۔

جواب دیں

Back to top button