تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان نے ہمارے تین فوجی اڈوں پر حملہ کردیا ہے٬ بھارت

انڈیا کا اپنے تین فوجی اڈوں پر پاکستانی حملوں کا دعویٰ، اسلام آباد کی تردید
انڈین فوج نے کہا ہے کہ پاکستان نے میزائل اور ڈرونز سے انڈیا کے تین فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔ جن تین فوجی سٹیشنز کا نام لیا گیا ہے ان میں جموں، انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں ادھم پور اور انڈین پنجاب میں پٹھان کوٹ شامل ہیں۔

ایکس پر ایک بیان میں انڈین فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔انڈین فوج کے مطابق پاکستان کی طرف سے فائر کیے گئے میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کسی بھی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کو تردید کی ہے۔

انھوں نے بی بی سی نیوز کی آزادے مشیری سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں اس کی تردید کرتا ہوں، ہم نے ایسا کوئی بھی حملہ نہیں کیا۔‘ وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم حملہ کریں گے تو سب کو پتا چل جائے گا، ’ہم حملہ کر کے اس کی تردید نہیں کریں گے

جواب دیں

Back to top button