
گزشتہ رات بھارت پر پاکستان سے میزائل داغے گئے٬ معروف بھارتی صحافی برکھا دت
بھارتی صحافی برکھا دت نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ شب بھارت کے شہروں امرتسر، جالندھر اور بھٹینڈہ میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جنہوں نے بھارتی عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا اور سیکیورٹی ادارے ان دھماکوں کی وجوہات بتانے سے قاصر رہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایک مؤثر اور بھرپور دفاعی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پاکستانی میزائلز کو روکنے کے عمل میں یہ دھماکے پیدا ہوئے۔
بھارتی دعوے کے برعکس، پاکستان نے نہ صرف اپنی سرزمین کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، آج بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 25 سے زائد ڈرونز کو مار گرایا گیا، جو ایک تاریخی دفاعی کارنامہ ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جوابی کارروائی سے امرتسر، جالندھر، پٹھان کوٹ اور لدھیانہ جیسے بھارتی علاقوں میں خوفناک دھماکے سنے گئے، جس سے ان علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر ناکام ہو گیا جبکہ بھارتی میڈیا اب تک مکمل سچ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق، پاکستان کی اس کارروائی نے بھارت کے جنگی عزائم کو خاک میں ملا دیا اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بلکہ کسی بھی جارحیت کا جواب فوری، مؤثر اور دندان شکن انداز میں دے سکتا ہے۔