تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

عالمی اور ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق پیش کر دیے

وزارتِ اطلاعات نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کروایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی میڈیا نمائندوں کے ہمراہ تھے۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ میڈیا کے نمائندوں کو ان مقامات پر لے جایا گیا جنھیں انڈیا نے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا تھا۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے بارہا پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ’آج ہم نے عالمی اور ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیے ہیں۔‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ جن مقامات کو انڈیا کی جانب سے خیالی دہشت گرد کیمپس قرار دیے جا رہے تھے وہ دراصل عام شہری آبادی کے علاقے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لئے بھی پرعزم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہم ہر حد تک جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button