تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

جاپان سعودی عرب کے ساتھ مل کر ’سیکستھ جنریشن‘ لڑاکا طیاروں کی تیاری پر کام کرے گا: ذرائع

ایک جاپانی ذریعے نے عربی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ چھٹی نسل کے فائٹر پراجیکٹ میں شرکت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا ملک چھٹی نسل کے لڑاکا منصوبے میں ریاض کو شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسی ذریعےنے کہاکہ "سکستھ جنریشن فائٹر پراجیکٹ‘کے لڑاکا منصوبے کو تمام شراکت داروں سے سمجھنا ضروری ہے اور چیزوں میں کچھ وقت لگتا ہے”۔ دریں اثنا جاپان، برطانیہ اور اٹلی نے اس سے قبل 2025 ءکے وسط تک چھٹی نسل کے لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، جو دو سال سے زیادہ پہلے شروع کیے گئے "گلوبل ایئر کامبیٹ” پروگرام کا ہی ایک حصہ ہے۔

مشہور جاپانی بزنس جریدے’ نکی‘ نے رپورٹ کیا کہ ٹوکیو نئی نسل کے لڑاکا طیارے کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے بات چیت میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button