تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

یمن سے میزائل داغا گیا … اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

العربیہ کے نمائندے کے مطابق یمن سے اسرائیل کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے۔ میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔

ایک ہفتہ قبل بھی حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے اسرائیل پر ایک میزائل داغا، جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے سرحد میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈرون طیارہ بھی مشرقی جانب سے اسرائیل کی طرف بھیجا گیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے بھی بحرِ مردار (Dead Sea) کے علاقے میں سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے، جو یمن سے فائر کیے گئے میزائل کا رد عمل تھا۔
حوثیوں نے بیان جاری کیا تھا کہ انھوں نے ایران کی حمایت سے اسرائیل کے جنوبی علاقے النقب میں واقع "نیفاتیم” فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ "ہم نے مقبوضہ جنوبی فلسطین کے علاقے النقب میں واقع نيفاتيم بیس پر ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے کارروائی کی، یہ میزائل اپنے ہدف تک پہنچا”۔

اس دوران یمن میں امریکی فضائی حملے بھی جاری ہیں۔ العربیہ کے ذرائع کے مطابق حوثی کمانڈر ابو محسن الرصاص مارب کے شمال میں مجزر ضلع میں امریکی حملے میں ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے کہ 15 مارچ 2025 سے امریکا نے یمن میں حوثیوں کے خلاف شدید فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان کا مقصد بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تجارتی جہازوں پر ہونے والے حملوں کو روکنا ہے، کیوں کہ یہ راستے عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ انھوں نے ایران کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ حوثیوں کی حمایت سے باز رہے، بصورت دیگر اسے بھی نتائج بھگتنے ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button