دنیا

اسرائیل: حیفہ میں چاقو حملے میں ایک ہلاک اور چار زخمی

اسرائیل کے شہر حیفہ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے ایک بس سٹیشن پر چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مجرم کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی ایمبولینس سروس نے کہا ہے کہ ایک 70 سالہ شخص ہلاک ہو گئے جبکہ باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور دروز فرقے سے تعلق رکھنے والا اسرائیلی شہری ہے جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں ایک مرد اور ایک خاتون جن کی عمر تیس سال ہے اور ایک پندرہ سالہ لڑکا شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کے 19 جنوری کو نافذ ہونے کے بعد اسرائیل میں یہ پہلا ایسا حملہ ہے

جواب دیں

Back to top button