سپورٹس

1 سال میں پاکستانی ٹیم ٹھیک کر دوں گا: سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ کی پیشکش

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے اپنی کوچنگ کی خدمات کی پیشکش کر دی۔

یاد رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان ایونٹ سے ہی باہر ہو چکا ہے۔

ایسے میں سابق پاکستانی کرکٹرز، تجزیہ کاروں و عوام کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے
اس صورتِ حال میں سابق کرکٹر اور اداکار یوگراج سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کوچنگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے دورانیے میں بہترین ٹیم بنا کر دکھاؤں گا۔

بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت میں کرکٹ اکیڈمی چلانے والے یوگراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف داری کی ہے بلکہ ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

یوگراج سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، مجھے کوچنگ کے لیے ٹیم دیں میں ایک سال کے اندر اندر ٹیم کھڑی کر کے دکھاؤں گا، ایسی بہترین ٹیم بنا دوں گا کہ تم سب یاد رکھو گے۔

یوگراج سنگھ نے کہا کہ سب جذبے کی بات ہے، میں یہاں اکیڈمی میں روز 12 گھنٹے دیتا ہوں، بڑے بڑے دعوے کرنا بہت آسان ہے، آپ کو اپنے ملک کے لیے خون پسینہ دینا پڑتا ہے

جواب دیں

Back to top button