سپورٹس

یومِ پاکستان اوپن روڈ سائیکل ریس 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور DHA کے تعاون سے یومِ پاکستان اوپن روڈ سائیکل ریس ٟ120 کلومیٹرٞ کا کامیابی سے انعقاد DHA فیز IX پرزم میں کیا گیا۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ایچ ای سی، بائیکستان سائیکلنگ کلب، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد سائیکلسٹس نے شرکت کی۔ ریس کا باقاعدہ افتتاح کرنل ٟرٞ جہانزیب خان نیازی، پاکستان واپڈا کے ٹیم مینیجر چوہدری شہباز اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ کیا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹاپ آٹھ سائیکلسٹس کو نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر بریگیڈئیر ٟرٞ محمد امیر صدیقی ڈائریکٹر سپورٹس ڈی ایچ اے نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ثنائ اللہ ایچ ای سی ٟ3ٜ25ٜ05ٞ،غنی بائیکستان سائیکلنگ کلب ٟ3ٜ25ٜ10ٞ ،محسن خان بائیکستان سائیکلنگ کلب ٟ3ٜ25ٜ13ٞ، احسن عباس واپڈا ٟ3ٜ46ٜ52ٞ ،عابد صدیق آرمی ٟ3ٜ46ٜ57ٞ ،عمر فاروق ایچ ای سی ٟ3ٜ47ٜ00ٞ ،محمد معظم پنجاب ٟ3ٜ47ٜ05ٞ رسلان انجم آرمی ٟ3ٜ47ٜ10ٞشامل تھے ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے کہا کہ یہ ریس سائیکلسٹس کے لیے ایک اہم وارم اپ ہے، جس سے وہ ٹور ڈی پاکستان جیسی عظیم الشان ریس کے لیے اپنی صلاحیتوں کو جانچ سکتے ہیں۔ یہ ریس کراچی سے پشاور تک 1,800ä کلومیٹر پر محیط ہے اور ایشیا کے سب سے بڑے سائیکلنگ ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر نے کہا کہ تمام الحاق شدہ یونٹس کو آئندہ ایونٹس کے شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹور ڈی پاکستان کے لیے اپنے سائیکلسٹس کو بھرپور تیاری کروائیں۔ تقریب میں وقار علی، شہزادہ بٹ، طلحہ، سخاوت شاہ، قیصر مسیح، شفیق بابی، یوسف شہاب، خواجہ ظہیر اور دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ شرکائ نے سائیکلسٹس کی محنت اور مسابقتی جذبے کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید مقابلے منعقد کرنے پر زور دیا۔

جواب دیں

Back to top button