سپورٹس

پاکستان کی انتہائی سست بیٹنگ، 20 اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 79 رنز

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان انڈیا کے خلاف انتہائی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پاور پلے میں محض 47 رنز پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل انتہائی محتاط انداز میں اننگز لے کر چل رہے ہیں۔

پاکستان نے اب تک 20 اوورز کے اختتام پر صرف 79 رنز بنائے ہیں اور اس کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔

پاکستان کی اننگز میں اب تک 80 ڈاٹ بالز رہے ہیں۔ پاکستانی بیٹرز کی جانب سے ڈاٹ بالز زیادہ ہونے کا مسئلہ کافی دیر سے چل رہا ہے اور پاکستان اپنی حکمت عملی میں اس پر توجہ نہیں دے پایا ہے۔

انڈیا اس وقت کھیل پر حاوی ہے اور کرک انفو کی ون پریڈکشن کے مطابق انڈیا کے جیتنے کے امکانات 70 فیصد ہیں

جواب دیں

Back to top button