دلچسپ و حیرت انگیز

اینکر پرسن سلیم صافی کی صحت بگڑ گئی، وجہ بشریٰ بی بی کاجادو ٹونا؟ معاملہ کیا

 

پاکستان کے معروف صحافی سلیم صافی نے معروف ٹی وی شخصیت ارشاد بھٹی کے ساتھ ایک پاڈ کاسٹ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ حل ہی میں وہ مختلف بیماریوں کا شکار رہے ہیں، جس میں کووڈ اور کووڈ سے دماغ پر اثر ہونا شامل تھا۔ جس پر میزبان ارشاد بھٹی نے ایک چونکا دینے والا سوال کیا۔ بھٹی نے پوچھا کہ کیا ان کی طبیعت کی خرابی میں جادو ٹونے یا کسی شیطانی عمل کا بھی دخل تھا؟

سلیم صافی نے اس سوال پر کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا، تاہم ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ملک کی ایک بڑی خاتون شخصیت نے سلیم صافی کے گھر کی تصاویر منگوائی تھیں۔ اس پر سلیم صافی نے اثبات میں جواب دیا۔ ارشاد بھٹی نے بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا، "وہ بڑی خاتون تو آج کل جیل میں ہیں؟” جس پر سلیم صافی نے یہ کہہ کر موضوع بدل دیا کہ "آپ یہ معاملہ رہنے دیں”۔ ارشاد بھٹی نے پھر پوچھا کہ کیا آپ کے دفتر سے بھی کچھ چیزیں نکلی تھیں؟ جس پر انہوں نے انکار کردیا۔

کیا ارشاد بھٹی کا اشارہ بشریٰ بی بی کی طرف تھا؟ کیونکہ ایسا کئی بار ہوچکا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر جادو ٹونے کے الزامات لگے ہوں۔ ماضی میں بھی مختلف صحافی اور سیاسی مخالفین ان پر روحانی و مافوق الفطرت طریقوں کے استعمال کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ تاہم، ان الزامات کی کبھی بھی کوئی ٹھوس تصدیق نہیں ہو سکی۔ جبکہ وہ ہی اس وقت اپنے شوہر عمران خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
سلیم صافی پاکستان کے ایک معروف صحافی، تجزیہ کار اور کالم نگار ہیں، جو عمران خان اور ان کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button