وزیر اعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کے ’معاشی و سکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو‘ کی گئی ہے۔
بدھ کو وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے دوران وزیرِ اعظم شہبا شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کی مختلف عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس تنازعات کے حوالے سے آگاہ کیا اور ’ان کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا‘ بھی کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وزیرِ اعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کے لیے تجاویز بھی مانگی ہیں۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کو لاپتا افراد کے حوالے سے مؤثر اقدامات میں تیزی لانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔‘
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان اور سیکریٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان تنزیلہ صباحت بھی موجود تھیں