سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا، کمیٹیز کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نےایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنادیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کےخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے، ایڈیشنل رجسٹرار نےدانستہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹیز کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی گئی ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ججز کمیٹیوں کے پاس اختیار نہیں کہ زیر سماعت مقدمہ بنچ سے واپس لے، انتظامی سطح پر عدالتی احکامات کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، بادی النظر میں توہین عدالت کی کارروائی ججز کمیٹیوں کے خلاف ہوتی ہے، ججز کمیٹیوں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جا رہی