ColumnFayyaz Malik

مریم نواز کی کاوش اور کامیاب دورہ چین

فیاض ملک
فیاضیاں ،،،،،،،
بطور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی اور کامیابیوں کی داستان اس تحریر سے بھی بہت زیادہ طویل ہیں ، سیاست کے میدان میں خود کو اپنی قابلیت کی بنیاد پر منوانے والی مریم نواز آج کی خواتین کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، مریم نواز شریف نے بطور وزیر اعلی پنجاب عوامی فلاح کے اتنے پروگرام شروع کر دیئے ہیں جن کو گننا ناممکن ہیں، انہوں نے بہت مختصر وقت میں خواتین، نوجوانوں اور دیگر طبقات کیلئے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہیں، مجموعی طور پر مریم نواز کے ان منصوبوں سے ناصرف صوبے کی معیشت کو بہتر بنایا جارہا ہے بلکہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، یہی نہیں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلی کی حیثیت سے انہوں نے بردار ملک چین کا کامیاب دورہ کرکے بے مثال کامیابیوں کو سمیٹتے ہوئے ناقدین کے منہ بند کر دئیے ، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ عورت کوئی بھی ہو، وہ ایک عظیم لیڈر بھی بن سکتی ہے اور سیاست دان بھی، وہ جس شعبے میں چاہے آگے بڑھ سکتی ہے، میں نے اپنے گزشتہ تحریروں میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی دورہ چین میں چار روز کے دوران چینی حکام سے ہونیوالی اہم ملاقاتوں اور متعدد ایم او یو پر ہونیوالے دستخط کے بارے میں لکھ چکا ہوں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ دورہ پاک چین کے درمیان جاری تعاون میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے، اب اس دورے کے حوالے سے حاصل ہونیوالی مزید کامیابیوں کی تفصیلات بھی منظر عام پر آچکی ہیں جس کے مطابق دورہ چین کے پانچویں روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف شنگھائی سے ڈسٹرکٹ یانٹین پہنچ گئیں جہاں انہوں نے کینسر اور دیگر جینیاتی بیماریوں کے علاج کیلئے عالمی شہرت یافتہ میڈیسن کمپنی بی جی آئی جینومکس کا دورہ کیا جہاں حکومت پنجاب اور بی جی آئی کے ساتھ کینسر کے علاج اور دیگر امور میں اشتراک کار کے ایم او یو پر دستخط کرتے ہوئے رائس پروڈکشن کی نئی ٹیکنیک متعارف کرانے اور ہیلتھ سیکٹرورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے بی جی آئی جینومکس کے صدر مسٹر وانگ جیان سے ملاقات کی جہاں ان کو سی ای او ین یی، جینومکس کے سی ای او ژائو لیجیان اور جینومکس کے ڈپٹی جنرل منیجر لی ننگ نے بریفنگ دی ، بی جی آئی جینومکس کینسر کے علاج کیلئے محکمہ صحت اورحکومت پنجاب کی معاونت کرے گا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی پنجاب میں جینیاتی جانچ کیلئے بی جی آئی جینومکس کو لیبارٹریز اور طبی نمونوں کی نقل و حمل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ ریسرچ سینٹر قائم کرنے کی بھی دعوت دی اور ایگری کلچر یونیورسٹیز میں بی جی آئی گروپ کے تعاون سے ریسرچ کلچر کو مزید مستحکم کرنے کی تجویز بھی دی، جس پر بی جی آئی جینومکس کا پنجاب حکومت کی پیشکش پر مثبت ردِ عمل کا اظہار، مستقبل میں تعاون بڑھانے کا عزم کا اظہار کیا، بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جنکو سولر کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنکو سولر کمپنی کی پروفائل بہت متاثر کن ہے، ان کی جدت ناقابل یقین ہے، انہوں نے اپنے کارخانوں اور فیکٹریوں سے جدید سوچ اور جدت طرازی کو پروان چڑھایا، جنکو پاکستان میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرے کیونکہ پاکستان جنکو سولر کی سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں ملک ہے ،پنجاب میں 200یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر پینلز فراہم کریں گے، 200سے 500یونٹ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو بلا سود طویل مدتی قرضے آسان اقساط میں فراہم کریں گے،پاکستان اورچین کی دوستی لازوال ہے،حالات کچھ بھی ہوں، لیکن یہ لوہے جیسی مضبوط دوستی ہے، بھائی چارے کا رشتہ ہے کیونکہ چین نے ہمیشہ مشکل وقتوں میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔اسی طرح دورہ چین کے چھٹا روزکی بات کی جائے تو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی گوانگ ژو پہنچ گئیں جہاں انہوں نے وائس گورنر ژانگ گوزی سے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں خصوصی سٹیٹ ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ،جس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا،بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انوسٹمنٹ کانفرنس کی گئی جس میں انہوں نے ورکنگ گروپ قائم کرنے فوکل پرسن مقرر اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا ،اس گول میز کانفرنس میں چین اور ہانگ کانگ کی 60سے زائد نمایاں کمپنیوں کے حکام اور ہیلتھ،آرٹی فیشل انٹیلی جنس،زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ویسٹ مینجمنٹ، سولرانرجی اور دیگر سیکٹرز کے نمائندگان شریک ہوئے،اس موقع پر چین کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ویعن کو سراہا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو چینی کمپنیوں کیلئے ’’ لینڈ آف اپرچونیٹی‘‘ قرار دیا اور انوسٹمنٹ کانفرنس میں شریک شرکائکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے ’’ نو ٹو پلاسٹک‘‘ مہم شروع ہوچکی ہے،ماحول کو متاثر کرنیوالے پلاسٹک کی خرید و فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کررہے ہیں،ستھراپنجاب کے تحت زیرویسٹ مشن شروع ہوچکا ہے،چینی کمپنیوں کی معاونت اور اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے،ویسٹ کو قابل تجدید انرجی میں تبدیل کرنے کے پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں،زراعت کوجدت کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے میکانائزیشن کی جارہی ہے،سستی بجلی کے حصول کیلئے ونڈ مل،سولر انرجی اور قابل تجدید انرجی کے ذرائع پر توجہ دی جارہی ہے،پنجاب میں سولر انرجی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،زراعت کے سب سیکٹر میشن مینوفیکچرنگ، فوڈ پراسیسنگ اور ہائیبرڈ بیج ڈویلپمنٹ کو اشتراک کار سے ممکن بنائیں گے،آئی ٹی کے شعبے میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے،پنجاب میں ای کامرس،انکیوبیٹر سنٹر،ای لرننگ میں سرمایہ کاری کو ویلکم کریں گے۔ مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانا چاہتے ہیں،چینی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں،پاک چائنا تعلقات کے فروغ کیلئے چینی سرمایہ کاروں کا رد عمل حوصلہ افزائہے،پاکستان وسطی ایشیا، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور گلوبل ٹریڈ روٹ کا قابل قدر حصہ ہے،چین کی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین وقت ہے۔ اسی طرح دورہ چین کاساتواں روز بھی وزیر اعلی پنجاب کا انتہائی مصروف گزرا، چینی کمپنی سولر این پلس اور حکومت پنجاب کے درمیان سولرٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے جوکہ پنجاب میں معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت ہے،اسی طرح پنجاب سرمایہ کاری کانفرنس میں چینی کمپنیوں کے ساتھ آئی ٹی، ماحولیات، گرین انرجی اوردیگر ابتدائی معاہدے طے پاگئے ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے چین کی لیڈنگ کیپٹل فرم گوبی پارٹنرز کی طرف سے پنجاب میں 50ملین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا اعلان بھی ان کی ایک بڑی کامیابی ہے،گوبی فنڈ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے وقف ہوگا،گوبی فنڈ سے قرض کی فراہمی، ایکویٹی سرمایہ کاری، مالیاتی حل، اور رہنمائی پروگراموں کے ذریعے کاروبار کی مدد کی جائے گی، یہ فنڈ پنجاب کو ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ میں علاقائی لیڈر بنانے کیلئے وقف ہوگا،اسی طرح تیانجن کیپٹل انوائرمنٹ پروٹیکشن گروپ اور گورنمنٹ آف پنجاب کے درمیان بھی ایم او یو پر دستخط کیے گئے ،جس کا مقصد اربن ڈویلپمنٹ اورانوائرمنٹ مینجمنٹ کے پراجیکٹس کیلئے اشتراک کارکافروغ ہے جس کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ، واٹر ٹریٹمنٹ،انوائرمینٹل مشینری اورلاہورجیسے اربن ایریاز میں آلودگی کے خاتمے جیسے پراجیکٹس کیلئے اشتراک کار کیا جائے گاپنجاب سرمایہ کاری کانفرنس اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پنجاب نے علاقائی اور عالمی سطح پرسبقت لیکرسب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،ٹیکس چھوٹ، سپیشل انڈسٹریل زونز، اور دیگر سہولتوں کی وجہ سے پنجاب سرمایہ کاری کیلئے مثالی ہے، کانفرنس میں پنجاب حکومت اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال ہوا،چینی کمپنی پنجاب میں گرین انرجی کو فروغ دینے کیلئے شمسی توانائی کے جدید منصوبوں پر کام کرے گی اورسولر این پلس پنجاب میں سینٹر کے قیام،سٹڈی،کیپسٹی بلڈنگ، جدید سولر ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے کام کرے گی، ’’ پنجاب کی دھی رانی‘‘ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس آچکی ہے،ان کو ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی دعوت پر چین کا آٹھ روزہ دورہ کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے چین کا کامیاب دورہ کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معائنوں میں عوام کی خادم ہے، بلاشبہ محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور بہت سی کامیابیاں سمیٹنے والی انہوں نے ثابت کیا ہے کہ عورت زندگی کے کسی بھی میدان میں مرد کے پیچھے نہیں بلکہ اس کے شانہ بشانہ کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button