پہلی خاتون وزیراعلیٰ

فیاض ملک
فیاضیاں
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ اور دورہ چین ثمرات
پنجاب کی تاریخ میں ایک طویل عرصے کے بعد ایسی متحرک اور قابل وزیر اعلیٰ دیکھنے کو ملی ہے جس کی دل کھول کر تعریف کر نے کو جی چاہتا ہے اور وہ اس ستائش کے قابل بھی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقتدار میں ہونیوالے نمایاں کاموں کی صرف ایک غیر معمولی جھلک ہے، کارکردگی اور کامیابیوں کی داستان اس تحریر سے بھی بہت زیادہ طویل ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کردہ عوام کی فلاح و بہبود کے پروگرام جاری ہیں، امید یہی ہے کہ ملکی معیشت اب ٹریک پر آرہی ہے جس کا سارا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔ اب بحیثیت وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے دورہ چین کر رہی ہے۔ جس کے پہلے روز انہوں نے بیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دن گزارا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک ہی دن میں 5وزٹ اور5ملاقاتیں کیں اور متعدد ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سب سے پہلے روبوٹک زرعی آلات بنانے والی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ کاشتکاروں اور زراعت کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش رنگ لے آئیں۔ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی موجودگی میں محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای اونے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ اور روبوٹک مشینری کا خود مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی دعوت پر اے آئی فورس ٹیک کے ماہرین پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگا نے کے لئے جلد دورہ کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور ژونگ گی یون کن بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے چیئرمین مسٹر زی ہونگ شنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے فضائی آلودگی کے سدباب کے جدید ترین طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی ماہرین کو پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کے سدباب حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ چینی ماہرین نے موسمیاتی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر محکمہ ماحولیات حکومت پنجاب اور بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی ہوئے۔ بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لئے اشتراک کار کر ے گا۔ بعد ازاں وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجی اور شی جی تان ہسپتال کے دورے کئے۔ وزیراعلیٰ نے بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’ ہائی جیا‘‘ میڈیکل ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر لیو فولیانگ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ’’ ہائی جیا‘‘ میڈیکل ٹیکنالوجی سے ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ’’ ہائی جیا‘‘ میڈیکل ٹیکنالوجی کے زیراہتمام کینسر کے علاج کے لئے درکار مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کینسر کے علاج کے لئے چین میں رائج طریق کار کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے پبلک سیکٹر نواز شریف ہسپتال کے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور چینی ماہرین کی معاونت سے نواز شریف کینسر ہسپتال میں جدید آلات اور طریقہ علاج کے عزم کا اظہار کیا۔ ’’ ہائی جیا‘‘ میڈیکل ٹیکنالوجی کے حکام کی نواز شریف کینسر ہسپتال کے لئے پروفیشنل معاونت پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کو ٹیکنالوجی بیسڈ سسٹم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور آپریشنز کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پنجاب اور چینی اداروں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشنٹ فرینڈلی اور موثر بنانے چاہتے ہیں۔ شی جی تان ہسپتال پہنچنے پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ سیکرٹری مسٹر ژودیاژن نے تفصیلی بریفنگ دی اور جدید طریقہ علاج، تحقیق اور پیشنٹ کیئر سسٹم کے بارے میں بھی بتایا ۔ڈاکٹر لیوفورلیانگ نے میڈیکل ٹیکنالوجی کے جدید ترین رجحانات اور ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بیجنگ میڈیکل انشورنس بجٹ مینجمنٹ، میڈیکل انشورنس گلوبل انڈیکس کنٹرول سسٹم پر بریف کیا گیا اور ایمپلائی میڈیکل انشورنس اور ریزیڈنٹ میڈیکل انشورنس کے سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سی جی تان ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور چین کے جدید ترین ہیلتھ سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو ٹیکنالوجی بیسڈ ہیلتھ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی ہیلتھ سسٹم میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب اور سی جی تان ہسپتال کے درمیان تعاون اور شراکت داری کا خیرمقدم کریں گے۔ سی جی تان ہسپتال کے ساتھ پنجاب کے ہسپتالوں کے ٹیلی میڈیسن لنک قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا۔ بیجنگ ٹرانسپورٹ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شانگ وانگ یو نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے بیجنگ ٹرانسپورٹ سسٹم کے سٹیٹ آف آرٹ مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ملاقات میں بیجنگ میونسپل ٹرانسپورٹ سسٹم کے طرز پر سمارٹ ٹرانسپورٹیشن پلاننگ کے تحت الیکٹرک وہیکل کے انفرا سٹرکچر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب کے شہروں میں ماحول دوست پائیدار ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے لئے چین کے تعاون سے موثر نظام بنانے پر گفتگو ہوئی۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک کو بڑھائیں گے۔ پنجاب کے بڑے شہروں میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی قیام کے لئے پرعزم ہیں۔ بیجنگ ٹرانسپورٹ سسٹم کے مشاہدے سے مستقبل میں پنجاب کی ٹرانسپورٹ پالیسی بنانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کا جدید ترین نظام لانا چاہتے ہیں ۔ ٹریفک میں کمی کیلئے مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ہے۔ لاہور میں اورنج لائن میٹرو بس پاک چین دوستی کا چلتا پھرتا ثبوت ہے۔ لاہور، ملتا ن، اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سسٹم کیلئے چینی تعاون ناقابل فراموش ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ٹیکنالوجی کے اختراعی استعمال سے مزین بیجنگ کے گرین اور سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کو سراہا، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے، ان کی بے لوث خدمت کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب باتیں کم اور کام زیادہ پہ یقین رکھتی ہیں انہوں نے تنقید برائے تنقید کرنیوالوں کو ہمیشہ عوامی خدمت کے ذریعے جواب دیا۔ میں بلا جھجک یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اپنے پورے صحافتی کیریئر کے دوران مریم نواز شریف جیسی بے لوث اور شریف النفس صوبائی سربراہ نہیں دیکھی، انہوں نے ہر طبقہ کا سوچا اور انکی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ وہ حقیقی معائنوں میں عوامی وزیر اعلیٰ ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جرات مند اور محنتی قیادت میں فلاح و ترقی کے ایسے تاریخ ساز اقدامات کیے جن کی مثال ملنا محال ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مریم نواز شریف نے بھی اقتدار میں آنے کے بعد اس خدمت کی اس روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے ۔