روٹھے ساتھیوں کو منانے کا آغاز، شہباز شریف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچ گئے

لاہورٟ (محمدا خلاق اسلم )روٹھے ساتھیوں کو منانے کاآغاز ، ن لیگ نے منجھے سیاستدان صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد اپنے پرانے اتحادی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔
دیرینہ دوست اور صلاح کار کو منانے کےلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جمعیت علمائے اسلام ٟفٞکے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ گئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔
جہاں انھوں نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ناراضگی ختم کرنے کی درخواست بھی کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن وزیر اعظم کی آمد پر خوش ہوئے اور ان کا پرتپاک خیر مقدم بھی کیا ۔
اس دوران ہونے والے ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت بھی اور دونوں رہمناوں کی جانب سے گلے شکوے بھی کئے گئے ۔
ملاقات کے لئے آنے والے وفد نے موجودہ معاشی حالات سے نپٹنے اور ملکی صورتحال کے پیش نظر مولانا فضل الرحمان سے تعاون کرنے کی اپیل کی اور ان کے تخفظات دور کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ملم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے جلد ملاقات کے لئے بھی راضی کر لیا۔